اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روسی شمالی بحری بیڑے میں شامل آبدوز شکن جنگی جہاز 'وائس ایڈمیرل کولاکوو' کراچی کی بندرگاہ میں لنگر انداز ہوگیا ہے، روسی شمالی بحری بیڑے کے شعبۂ اطلاعات کے سربراہ کیپٹن وادیم سیرگا نے بتایا۔
واضح رہے کہ عنقرب بحیرۂ عرب میں منشیات کی سمگلنگ کے خلاف مشقیں منعقد ہونگی جن میں روس اور پاکستان کے خصوصی دستے اورجنگی بحری جہاز شرکت کریں گے۔ اس سلسلے میں جہاز 'وائس ایڈمیرل کولاکوو' پر پریس کانفرنس متوقع ہے۔ کراچی میں قیام کے دوران روسی ملاحوں کو وہاں کی قابل دید جگہوں کی سیر کرائی جائے گی۔ کراچی سے پہلے مذکورہ روسی جہاز نے قبرص اور عمان کی بندرگاہوں میں قیام کیا تھا۔
.......
169